کئی شہروں میں گھنٹوں بجلی بند: کوڈ شیڈنگ ختم کر دی ، پاور ڈویثرن


گوجرانوالہ ‘ لاہور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+  نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گوجرانوالہ‘ کسووال سمیت کئی شہروں میں زندگی عذاب بن گئی، روزے دار پریشان ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئیں، شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مساجد میں پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی میں واضح فرق سے عید الفطر پر بھی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم  کے واضح احکامات کے باوجود یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کم نہ ہوسکی، جس کی معقول وجہ وزارت پاور نے اعلی حکام کو بتادی کہ پاور ہاؤسزغیر فعال ہیں۔ آج سے بجلی کی پیداوار میں 2 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔ یہ دعویٰ بھی حقیقت کے برعکس ہی نکلا، ملک کے طول و عرض میں دس سے بارہ گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے تک پہنچ گئی۔ پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے 2500 میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ گوجرانوالہ اور گردو نواح کے متعدد علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ، بجلی حکام بجلی کی ترسیل میں ناکام ہو گئے، شہری  سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلز کالونی، فیصل کالونی، سلامت پورہ ، اصغر کالونی، باغبانپورہ ، نوشہرہ روڈ، کشمیر روڈ، شاہین آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کا شیڈول انتہائی ابتر ہو چکا ہے اور لوگ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں ۔ گیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی بندش کے بارے میں پوچھنے کے لیے دئیے گئے سرکاری نمبر بھی افسر  نہیں اٹھا رہے‘ شہریوں نے  فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...