اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت ) کویتی کمپنیوں نے پاکستان میں 75 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ایک محفوظ اور منافع بخش ملک ہے، چیئرمین پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ کویتی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں ایک ہائیڈروجن پلانٹ اور 2 اسمارٹ شہروں کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
کویتی کمپنیوں نے پاکستان میں 75کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنا لیا
May 02, 2022