لاہور (نامہ نگار) نئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پروٹوکول کی بجائے قانون پسندی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ حمزہ شہباز لاہور میں ائیرپورٹ سے کوٹ لکھپت جیل جاتے ہوئے ٹریفک اشارہ سرخ ہونے پر رک گئے۔ حمزہ شہباز ٹریفک سگنل گرین ہونے تک ٹریفک میں رکے رہے اور ٹریفک اشارہ سبز ہونے کا انتظار کیا۔ اشارہ کھلنے پر ان کا قافلہ وہاں سے روانہ ہوا۔ وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کو ٹریفک اشارے پر کھڑے دیکھ کر شہریوں نے خوشی و تشکرکا اظہار کیا۔