جنرل منوج  پانڈے نے بھارتی فوج کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا


نئی دہلی(این این آئی) جنرل منوج پانڈے نے جنرل ایم ایم نروانے کی میعاد مکمل ہونے پر بھارتی فوج کے 29ویں سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل پانڈے فوج کے نائب سربراہ تھے اور انجینئرز کورکے پہلے افسر ہیں جو بھارتی فوج کی سربراہی کر رہے ہیں۔قبل ازیں وہ مشرقی فوجی کمان کے کمانڈر تھے اور چین، میانمار اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی سرحدوں کی نگرانی کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...