اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے سیاسی حریفوں کے خلاف توہین مذہب کے جعلی مقدمات بنانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیریں مزاری یو این نمائندہ برائے انسانی حقوق کو خطوط لکھیں گی۔ اقوام متحدہ کے نمائندے کو معاملے پر انکوائری کا کہا جائے گا۔