فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور فیروز والا میں متعدد اہم انتظامی عہدوں پر گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسران کام کر رہے ہیں حالانکہ یہ سیٹیں گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کیلئے مختص ہیں۔ گریڈ 17 ، 18 کے کام کرنے والے افسران تنخواہ کے ساتھ ساتھ گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کی مراعات بھی لے رہے ہیں جن میں بلدیاتی اداروں کے افسران کے علاوہ انتظامی افسران بھی شامل ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے افسران کی تقرریاں سابق دور حکومت میں میرٹ کے برعکس ہوئی تھیں۔
فیروزوالہ:میرٹ کے برعکس تقرریاں،گریڈ18،17 کے افسر،گریڈ19،20 کی سیٹوں پر تعینات
May 02, 2022