اریبہ حبیب کا شوہر کے ہمراہ بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ 


لاہور(کلچرل رپورٹر) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے جلد ہی شوہر کے ہمراہ بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اریبہ حبیب نے تصدیق کی کہ وہ جلد شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوجائیں گی۔ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ انہیں والدہ یاد آتی ہیں اور ابھی تک والدہ انہیں ہر رات کو فون کرکے ان کا حال پوچھتی ہیں۔ ابھی تک وہ شادی کے بعد اسی شہر میں ہی رہ رہی ہیں، جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں مگر جلد ہی وہ بیرون ملک چلی جائیں گی، جس کے بعد انہیں معلوم ہوگا کہ شادی کے بعد کی زندگی کیسی ہوتی ہے۔وہ جلد جرمنی منتقل ہوجائیں گی، کیونکہ ان کے شوہر وہیں رہتے اور کاروبار کرتے ہیں۔ اریبہ حبیب نے واضح کیا کہ وہ جرمنی منتقل ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی نہیں کریں گی بلکہ سال کے اختتام پر پھر واپس پاکستان آکر اپنی مصروفیات میں مصروف ہوجائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...