حقیقی خوشی بامقصد زندگی گزارنے کا عہد کر نے میں ہے : سماجی رہنما 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنمائوںحاجی محمدنواز،چودھری ارسلان خالد ورک ،چودھری سلطان سرورگولڈن،اے ڈی چودھری ،ملک محمداسلم وٹو،سردار فیصل ڈوگر، میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ،محمد یاسین مرزا ایڈووکیٹ، کرامت علی کھوکھر،میاں توصیف سلیم،سیٹھ افتخار احمد،محمدزکریا شاہین نے کہا ہے کہ حقیقی خوشی اسی انسان کی ہے جس نے اپنا تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کرتے ہوئے آئندہ کیلئے صالح ،بامقصد زندگی گزارنے کا عہد کرلیا تو دوسری طرف اس نے رمضان المبارک کی فیوض وبرکات کو سمیٹنے کے علاوہ خدا کے حضور گناہوںسے معافی کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا خوشی کے موقع پر ہمیں کشمیر ،فلسطین،شام ودیگر اسلامی ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کی سلامتی،آزادی ،خودمختاری کے تحفظ ،امت مسلمہ کے اتحاد اور کفار کی سازشوں کو ناکام بنانے کی بھی ہمیںخدا کے حضور گڑ گڑا کردعائیں کرنے اور آئندہ ایک ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ دشمن ہمیں آپس میں لڑانے ،تقسیم کرنے اور ہمارے وسائل پر قابض ہونے کی سازشیں کررہا ہے پاکستان میں سیاسی اور مذہبی مداخلت کسی بھی طو رپر نیک شگون نہ ہے اس کی حوصلہ شکنی کرنا سیاسی ،مذہبی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ ہمیں عید کی خوشیوںمیں اپنے غرباء ،یتیم ،مساکین،مردوخواتین کو ضرور یاد رکھناچاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن