پتوکی (نمائندہ خصوصی) عید الفطر کے موقع پر بھی سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے پرناروکی ٹھٹھہ کے شہریوں کا پتوکی کے کرپٹ افسران سی او یونٹ پتوکی غلام مرتضی، انفراسٹرکچرزاہد محمود سمیت دیگر کیخلاف چونیاں روڈ بند کرکے شدید احتجاج شہریوں نوید بھٹی، راحیل اسلم سمیت دیگر کا وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تحصیل پتوکی کے علاقہ پرانی منڈی میں ناروکی ٹھٹھہ ، مزمل بازار، درس والی گلی، کھچیاں والی گلی، سمیت دیگر بازاروں کا سیوریج سسٹم کئی روز سے بند پڑا ہے جس پر شہریوں نے روزہ افطار کرکے نماز مغرب کے بعد پتوکی کے کرپٹ افسران سی او یونٹ پتوکی غلام مرتضی، انفراسٹرکچرزاہد محمود سمیت دیگر کیخلاف چونیاں روڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا۔