لاہور (سپورٹس رپورٹر) جونیئر لیگ کے اعلان کے بعد پی سی بی نے ویمن پی ایس ایل کروانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے، ایونٹ میں چار ٹیموں کی شمولیت کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے سال ویمن پی ایس ایل کا انعقاد کرنے کیلئے کوشاں ہے جس میں دنیا بھر سے ٹاپ ویمن کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔ایونٹ کیلئے پی سی بی نے ونڈو کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔، ممکنہ طور پر ویمن پی ایس ایل اگلے سال مارچ یا مئی میں کروائے جانے کا امکان ہے۔