تاجر رہنمائوں کی حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد


 لاہور(کامرس رپورٹر ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے والد وزیر اعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں گے اور صوبہ میں کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ پسماندہ طبقات کو سہولیات فراہم کریں گے۔ گزشتہ روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں افتخار علی ملک نے کہا کہ تاجر برادری کو اس بات پر فخر ہے کہ تاریخ میں پہلی بار باپ بیٹا دونوں جمہوری طریقے سے بیک وقت پاکستان کے وزیراعظم اور سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری پر امید ہے کہ مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو ختم کیا جائے گا تاکہ قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کیا جا سکے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر مہر کاشف یونس نے حمزہ شہباز کو اپنے الگ تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ دونوں باپ بیٹا بطور اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ متنوع تجربے کے حامل ہیں اور وہ اپنے اس تجربے کو ملکی معاشی ترقی کیلئے استعمال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...