ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک ٹیم نے جدہ کی ایک مسجد کے باہر موجود گداگر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1لاکھ 10ہزار ریال برآمد کر لیے گئے ہیں ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ٹوئٹرپرجاری وڈیوپیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے پیشہ ورگداگروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ گرفتار گداگر یمنی شہری ہے، حراست کے وقت اس کے پاس سے1لاکھ 10 ہزار ریال کی خطیررقم برآمد ہوئی ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیشہ ورگداگری کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور گداگروں کے خاتمہ کیلئے باقاعدہ محکمہ انسداد گداگری قائم ہے ۔غیرملکی گداگروں کو مملکت سے بے دخل کر دیا جاتا ہے جبکہ مقامی گداگر کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔