پیسا، اٹلی (نیٹ نیوز) ایک دلچسپ واقعے میں ایک باقاعدہ تقریب میں امریکی افواج نے 90 سالہ اطالوی خاتون کو کیک واپس کیا ہے جو 1945 کی دوسری جنگِ عظیم میں امریکی فوجیوں نے چرا کر کھا لیا تھا۔ میری مایون کی عمر اس وقت صرف 13 برس تھی جب وہ ویسینزا، اٹلی کے پاس سان پیٹرو کے دیہات میں رہائش پذیر تھی۔ امریکی افواج نے اس موقع پر جنگ میں ان کا ساتھ دینے پر اطالوی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کیک پیش کرتے ہوئے میری کی آنکھوں میںآنسوآگئے اور انہیں اطالوی اور انگریزی زبان میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی گئی تھی۔