مسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب کے زیر اہتمام ’’لیبر کنونشن‘‘ 

May 02, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر  مزدوروں کی اظہار یکجہتی کیلئے ایک پروقار ’’لیبر کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی عہدیداران و قائدین اور مزدور رہنما سید مشتاق حسین شاہ بخاری صدرِ مسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب چوہدری سجاد احمد ،جنرل سیکرٹری لیبرونگ پنجاب چوہدری تنویر نثار گجر ،صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور ڈویڑن میجر ذوالفقار شاہ ،صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ پنجاب ثاقب لطیف ،چیئرمین لیبرونگ لاہور ثناء اللہ انصاری ،پیرنجف شاہ ،سبط حسن چوہدری فاروق ،صدر سی بی اے یونین واسا لاہور فرحان سعید ،صدر لیبرونگ فیصل آباد ڈویژن شیخ اقبال ،صدر لیبرونگ ضلع چنیوٹ فرحان انصاری ،سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن ساجد کیانی ،ڈویژن صدر ساہیوال اور دیگر لیبرونگ پنجاب کے ورکرز شریک ہوئے۔ جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے آواز اٹھائی اور موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے ہوتے ہوئے مزدور کی اجرت بڑھانے کے لئے نئی حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں