لاہور(خصوصی نامہ نگار)شہراعتکاف میں 29 ویں شب خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حسد، غیبت چغلی، جاسوسی بظاہر معمولی گناہ لگتے ہیں مگر یہ برائیاں انسان کو ہلاکت میں ڈال دیتی ہیں حسد کرنے والے پر جنت حرام کر دی گئی ہے جو آپ کے پاس ہے اس پر شکر کریں اور جو نہیں ہے اس کے لیے محنت اور دعا سے کام لیں ،دوسروں کی آسانیاں دیکھ کر حسد کی بجائے رشک کریں،رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے،حسد انسان کے ذہنی، قلبی سکون چھین لیتا ہے جب دل میں حسد آ جاتا ہے تو یہ ایمان کے ساتھ ساتھ جان کو بھی نگل لیتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور شہراعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین بھی موجود تھے۔
حسد، غیبت چغلی انسان کو ہلاکت میں ڈال دیتی ہیں : طاہر القادری
May 02, 2022