افغانستان میں 2 ٹرانسمیشن ٹاورز پر دھماکا، گیارہ صوبوں میں بجلی بند ،لاکھوں لوگ بجلی سے محروم


 کابل (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں بجلی کی 2 ٹرانسمیشن ٹاورز کو بم دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد 11 صوبوں میں لاکھوں لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل صوبہ پروان میں بجلی کے 2 ٹاور پر بم دھماکے ہوئے جس سے دارالحکومت اور قریبی صوبوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔سرکاری الیکٹرک کمپنی ڈی اے بی ایس کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ’ شمنوں نے بجلی کے 2 ٹاورز کو بم دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے اور ٹرانزمینشن ٹاورز کی مرمت کرنے کیلئے کمپنی کی 5 ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹاور پہاڑوں کی چوٹیوں پر لگے ہوئے ہیں اور ہماری ٹیمیں ان کو بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹاورز کی مکمل بحالی میں 2 ہفتے لگیں گے مگر ہفتہ کی رات تک بجلی کی جزوی بحالی کے لیے عارضی مرمت کردی جائے گی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بجلی کا یہ تعطل رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے آغاز سے قبل ہوا ہے۔50 لاکھ لوگوں کی آبادی والے شہر کابل میں متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں عید کی تقریبات سے قبل ہفتہ کے روز بجلی کی فراہمی کے لیے پرائیویٹ جنریٹرز لگائے گئے۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کابل کے رہائشی خطیرہ فخری نے کہا کہ اس عید پر کوئی بھی خوش نہیں ہے کیوں کہ متعدد خاندان حالیہ دھماکوں کی وجہ سے دکھ میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم عید کی تقریبات کے لیے کوئی تیاری نہیں کر سکتے اور ہر چیز بجلی کے بغیر بہت مشکل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...