لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مزدور ہر دور میں جبر کی چکی میں پستا چلا آرہا ہے ، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں محنت کش طبقہ کو درپیش مشکلات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، گذشتہ دو برس سے وطن عزیز کے محنت کش طبقہ کے حالات انتہائی دگر گوں ہیں، رہی سہی کسر کورونا وائر س جیسی عالمی وبا نے نکال دی ہے، مزدوروںکے حقوق کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین کا اطلاق نہ ہونا بھی محنت کش طبقہ کے استحصال کا باعث بن رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔