عمران نیازی مدینہ کا نام لیکر مدینہ شریف کی توہین کر رہے ہیں،ملک خالد نواز بوبی 


 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے تحریک انصاف کی جانب سے مسجد نبوی شریف کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی مدینہ کا نام لیکر مدینہ شریف کی توہین کر رہے ہیں الیکشن کمیشن عمران نیازی اور تحریک انصاف پر فوری پابندی عائد کرے۔اپنے بیان ملک خالد نواز بوبی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں نفرتیں بانٹنے کا کام کر رہی ہے عمران نیازی کو ملک میں فاشزم پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی پاکستان پیپلز پارٹی مسجد نبوی شریف کے تقدس کو پامال کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتی ہے ہم بحثیت مسلمان و پاکستانی سعودی حکومت اور حکومت پاکستان سے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزرات داخلہ فوری طور پر عمران نیازی اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن