این سی ایچ آراور تسکین دماغی صحت، انسانی حقوق پر مل کر کام کر ینگے ،رابعہ جویری 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں دماغی صحت کی سہولیات میں بے ضابطگیوں اور ضابطوں کے فقدان کے خلاف کوششیں شروع کرنے کیلئے، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس( این سی ایچ آر)نے سول سوسائٹی کی تنظیم تسکین کے ساتھ ایک لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے ہیں۔، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق این سی ایچ آراور تسکین دماغی صحت اور انسانی حقوق پر مل کر کام کریں گے، اس حوالے سے دماغی صحت کی خدمات کے ضابطے کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مریضوں کی حفاظت کی جائے اور ان کے حقوق کو برقرار رکھا جائے۔علاوہ ازیںپاکستان میں ذہنی صحت کی خدمات اور سہولیات کی حالت پر ایک رپورٹ بھی شائع کریں گے اور قانون سازوں کو پالیسی سفارشات فراہم کریں گے۔این سی ایچ آرکو حال ہی میںدماغی صحت کی سہولت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے۔ کمیشن نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا جو تاحال جاری ہے۔


این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے پاکستان میں دماغی صحت کے حوالے سے بدعنوانی اور ضابطے کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن