ہوشربا مہنگائی کے دور میں مزدور آج بھی پس رہا‘ اسرار سمور 


 وہاڑی(نامہ نگار)پنجاب ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے چئیرمین محمداسرار سمور نے لڈن میں عالمی مزدور ڈے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوے کہاکہ ملک میں مزدور قوانین پر عمل نہیں کیا جارہاہے آج ہمارا مزدور اس ہوشر بامہنگائی کے دور میں پس رہاہے اقتدار کے مزے لیتے حکمرانوں کو کوئی علم نے نہیں مزدور آج بھی اسی اجرت پر محنت مشقت کرکے صرف 6 سو روپے  دیہاڑی اور 18000 ہزار ماہانہ پربمشکل کام کررہاہے جو مزدور طبقہ سے سر اسر ناانصافی ہے مزدور کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ ہم عالمی فورم کے تنظیموں  حکومت پاکستان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈرائیورز اور گھریلو ملازمت کرنے والے ورکرز کی ماہانہ اجرت 40 سے 45 ہزار روپے مقرر کی جاے اس موقع پر مشتاق احمد بھابھہ،ملک مختار،عرفان حیدر سیالوی، پیرو مرزا ،ارشد حیات،وقاراحمد،عمران گوانس ودیگر کارکنان بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن