گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صدر پی پی 53وسابق چیئرمین یونین کونسل چینکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھو ، سابق چیئرمین بلدیہ گکھڑ وسیم یعقوب بٹ ، سابق کونسلرز عبدالرزاق بٹ ، رفاقت علی پپو ارائیں اور مسلم لیگی نوجوان راہنما حافظ عثمان سندھو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی میں جن پاکستانیوں نے ہم وطن لیڈروں کوللکارے مارے اور دھنگا مشتی کی وہ بد بخت ہیں ،ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام پاکستانیوں کے کسی بھی سٹیٹس کا لخاظ کیے بغیر سعودی عرب آنے پر پابندی لگا دی جائے جن کو حرم نبوی کا احترام نہیں اسے سعودی عرب میں بھی امن منظور نہیں ہو گا ۔
مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنیوالے بد بخت ہیں: عنصر محمود سندھو، وسیم یعقوب
May 02, 2022