حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ بننا عوام کیلئے بڑی خوش خبری ہے: اقبال گجر،اشرف وڑائچ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجراور سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا عوام کیلئے بڑی خوش خبری ہے، نا اہل قیادت سے چھٹکارے کے بعد صوبے کا انتظام حقیقی عوامی قیادت کے پاس واپس آگیا ہے ، ن لیگ کی حکومت صدق دل سے عوامی خدمت کی روایت برقرار رکھے گی ، عید الفطر کے موقع پر پسے ہوئے محروم طبقے کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے خیالات کاا ظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف ایک نوجوان قیادت ہیں انکے عوام کا ساتھ قریبی اور دلی رشتہ ہے اور وہ اپنے والد میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چل کر بھرپور خدمت کے جذبے کے تحت کام کر کے عوام کو ریلیف پہنچائیں گے اور انکے مسائل میں نمایاں کمی لائیں گے ، انہوںنے کہا کہ مسجد نبوی کے احاطے میں ہونے والی بے ادبی کے واقعہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے افسوسناک واقعے  کے ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن