قاہرہ(شِنہوا)مصر کے نیل ڈیلٹا صوبہ بحیرہ میں مسافر ٹرائی سائیکل الٹنے اور آب پاشی کے ایک نالے میں ڈوبنے سے کم سے کم 8 بچے ہلاک ہوگئے۔ملک کے عوامی استغاثہ نے بیان میں کہا کہ یہ 8ٹرائی سائیکل کے 12 مسافروں میں شامل تھے جو دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع بحیرہ کے ایک قصبے کی فیکٹری میں کام کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔باقی 4 حادثے میں بچ گئے۔استغاثہ نے 19 سالہ ٹرائی سائیکل ڈرائیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے، اس پر غیرارادی قتل ، خستہ حالت میں بنا لائسنس اور ناقابل استعمال گاڑی چلانے کا الزام ہے۔اس پر انسانی اسمگلنگ اور بچوں سے مشقت لینے کا بھی شبہ ہے۔