اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ترنول کے علاقے ڈھوک رمضانیاں میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے جن سے چھینے گئے موبائل فون، دو موٹرسائیکل برآمد، کر لئے گئے پولیس نے بتایا کہ ڈھوک رمضانیاں میں چیکنگ کے دوران ایک ڈکیت گینگ نے کوکا چوک ازاں سکندر بادشاہ گھر کو گھیرے میں لے کر ملزمان کو گرفتاری دینے کے لئے کہا۔ اسی دوران ملزمان نے گھرکے اندر سے پولیس پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کردی اور بھاگنے کی کوشش کی۔تمام ترحفاظتی تدابیر کی وجہ سے پولیس اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے۔کراس فائرنگ میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جبکہ تین ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، زخمی ڈاکووں کواسلحہ دو پسٹلز معہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا گیا اوران کے قبضے سے چھینے گئے پانچ موبائل فون اور دو موٹرسائیکل بھی برآمدکرلئے۔زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔