سسرالیوں  کا بہو  پر تشدد ، گھر سے نکال دیا‘   بچے چھین لیے سکینہ بی بی


وہاڑی، لڈن  ( کرائم رپورٹر، نامہ نگار  ) سکینہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ میرے سسرالی حنیف ، عثمان ، اسماعیل ، شعبان وغیرہ نے مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا  کپڑے پھاڑ دئیے گھر سے نکالتے ہوئے بچے چھین لیے ، تھانہ لڈن میں درخواست  دی  مگر پولیس حسب روایت سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ملزمان بے عزت کرتے ہیں ، مارتے پیٹتے ہیں ، متاثرہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے  حکام سے اپیل کی ہے کہ انصاف مہیا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن