کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی سے پشاور کے لئے ون اپ خیبر میل ایکسپریس خراب ائیر کنڈیشنڈ سسٹم کے ساتھ رواں دواں ہے ۔ ڈی ایس کراچی کی طرف سے ایئرکنڈیشنڈ سسٹم جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر درست کرنے کا دعوی حقائق کے منافی ہے ۔ریلوے کراچی انتظامیہ کے بقول اے سی سسٹم درست کردیا گیا تھا تو روہڑی میں تین کلو گیس بھرنے کی پرچی کیوں کاٹی گئی ٹرین میں صرف ایک الیکٹریشن وہ بھی ٹینیکل معاملات سے ناواقف ہے۔۔ الیکٹریشن نے اپنے افسران بالاکو صورتحال سے آگاہ کیا نہ حیدرآباد روہڑی انتظامیہ سے مدد کے لئے رابطہ کیا شدید گرمی سے تنگ مسافروں نے روہڑی میں اسٹیشن انتظامیہ سے ازخود رابطہ کیا جبکہ الیکٹریشن روم میں سوتا رہا ۔ اے سی بزنس اے سی اسٹینڈرڈ میں گرمی سے مسافروں کا اس وقت بھی برا حال ہے ریلوے افسر کاشف یوسفانی دیگر یکطرفہ حقائق بیان کرکے نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مسافروں کی دہائی شدید گرمی کے باعث خواتین اور بچوں کا دوران سفر اس وقت بھی برا حال ہے کاشف یوسفانی کے کینٹ اسٹیشن کے دورے اور مسافروں کو سہولت پہنچانے کے دعوے نمائشی ہیں ۔ انچارج گارڈ کنڈکٹر گارڈ اے سی سلیپر تک محدود ہیں مسافروں کی داد رسی سے انکار کردیا ہے ریلوے کراچی کینٹ اسٹیشن انتظامیہ نے خراب ایئرکنڈیشنڈ سسٹم کے ساتھ مسافر ٹرینوں کو کراچی سے روانہ کرنے کو اپنا وطیرہ بنارکھا ہے جنگشاہی پر اپر کلاس بوگیوں کا کولنگ سسٹم درست کردیا گیا تھا تو حیدرآباد روہڑی میں گاڑی اٹینڈ کرنے والے ریلوے عملہ کی پھرتیاں کیا نمائشی عمل تھا ۔ جی ایم ریلوے بہاولپور یا ملتان پر اپر کلاس بوگیوں کو چیک کراکر حقائق معلوم کرسکتے ہیں مسافروں نے ڈی ایس کراچی کے دست راست نااہل الیکٹریشن کے خلاف وفاقی وزیر ریلوے کو حقائق پر مبنی ویڈیوز بھیجی ہیں ڈی ایس کراچی یکطرفہ تحقیقات کا ڈرامہ کرکے مسافروں سے کی جانے والی ٹرین انتظامیہ کی حق تلفی ریلوے کراچی کی غفلت و لاپرواہی کی پردہ پوشی نہیں کرسکتے ۔ مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے چئیرمین ریلوے سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔