کراچی (نیوز ڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے پولیس کی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران کے گھروں کا دورہ کیا۔ جرائم کے خلاف آپریشن 2012کے دوران لیاری میں شہید ہونیوالے پولیس انسپکٹر فواد حیدر اور 2011میں کلفٹن بم پلاسٹ میں شہید کانسٹیبل ممریز اقبال کے گھروں کا دورہ کیا اور دونوں شہدا کے ورثا/خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سندھ پولیس کی جانب سے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش و بے مثال ہیں۔میں اپنی اور پوری سندھ پولیس کی جانب سے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ سندھ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے وہ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں۔
آئی جی سندھ کا کراچی کے شہید اہلکاروں کے گھروں کا دورہ، تعاون کی یقین دہانی
May 02, 2022