محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام امدادی چیک لیکر لیب ٹیکنیشن کے گھر پہنچ گئے 

May 02, 2022

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی خصوصی ہدایات پر شہباز شریف ہسپتال ملتان میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے لیبارٹری ٹیکنیشن شاکر علی انجم کے گھر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمن گورنمنٹ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر رائو امجد پہنچ گئے۔ سی ای او اور ایم ایس نے متوفی کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔مالی امداد کا چیک متوفی کی بیوہ کو دیا گیا۔ متوفی کی بیوہ کے 4 ماہ کی تنخواہ، ایک سال کا Leave Encashment اور مالی امداد کی مد میں تقریباً 27 لاکھ روپے تک کے امدادی چیک دیئے گئے۔سیکریٹری تنویر اقبال تبسم کے مطابق مرحوم کی بیوہ کو مرحوم کی عمر 60 سال تک پہنچنے تک مکمل تنخواہ کی ادائیگی جاری رہے گی۔ متوفی کی فیملی کی خصوصی دیکھ بھال محکمہ کی طرف ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں