ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے : وزیراعلیٰ 

ملتان( نمائندہ نوائے وقت)نومنتخب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر شیخ طارق رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہے پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور وزیر اعلی کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت اور بھلائی کے لئے وقف رہے گا۔ ترقی کا جو دور سابقہ حکومت نے ختم کیا تھا اس کو اب حقیقی طور پر پورا کرنے کا وقت آگیا ہے اس کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے عوام کو پنجاب میں اس ترقی اور خوشحالی کے ثمرات ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن