جرمن ٹینس اسٹار بورس بیکر مجرم قرار، جیل بھیج دیا گیا

May 02, 2022


برلن (این این آئی)چھ بار کے گرینڈ سلیم ٹینس چیمپئن جرمنی کے بورس بیکر کو برطانیہ کی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا، بورس بیکر کو ڈھائی برس کی سزا سنائی گئی ہے۔جرمنی کے سابق اسٹار ٹینس پلیئر بورس بیکر پر 2017 میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اسپین ماریوکا میں لگژری پراپرٹینز رکھنے کے باوجود اپنے آپ کو بینک کرپکٹ ظاہر کیا۔54 سالہ ٹینس پلیئر نے جس وقت خود کو بینک کرپٹ ظاہر کیا وہ اس وقت 50 ملین پاونڈز کے مالک تھے، بیکر جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی پراپرٹیز کے مالک ہیں۔جیوری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بورس بیکر جرمنی میں 10 لاکھ پاؤنڈ کی پراپرٹی کی ملکیت کو بھی چھپانے میں ناکام رہے۔بیکر کے بزنس اکاؤنٹ سے بھی 3 لاکھ 90 ہزار پانڈرز کی ادائیگیاں ظاہر ہوئیں، بیکر کو 2002 میں بھی ٹیکس نہ دینے پر سزا ہوچکی ہے۔چھ بار کے گرینڈ سلیم ٹینس چیمپئن بورس بیکر 1985 میں صرف 17 سال کی عمر میں ومبلڈن ٹائٹل جیتے، انہیں ومبلڈن کا کم عمر ترین ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزیدخبریں