عنبرین فاطمہ
ملک میں اس وقت سیاسی ماحول اس قدر گرم ہے کہ ہرکوئی اب کچھ دیر کے لئے بریک لینا چاہتا ہے تو ایسے میںعید پر ریلیز ہونے والی فلمیں تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔ ایک لمبے انتظار کے بعد اس عید پر چار اردو، دو پنجابی اور دو پشتو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ۔چار اردو فلموں میں پردے میں رہنے دو ،چکر ،دم مستم اور گھبرانا نہیں ہے جبکہ پنجاب فلموں میں تیرے باجرے دی راکھی ،گوگا سائیں ہیں۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چہرے بھی فلموں میں نظر آئیں گے جن میں جنت مرزا اور مومن ثاقب کا نام قابل ذکر ہے تاہم کچھ ٹی وی کے معروف چہرے بڑی سکرین کیلئے اپنا ڈیبیو کررہے ہیں جن میں عمران اشرف امر خان ،زاہد احمد اور جبران سید کے نام قابل ذکر ہیں ۔رمضان کے آخری عشرے میں سب فلموں کی ٹیموں نے اپنی اپنی فلموں کی پرموشن بھرپور انداز میں کی ۔گھبرانا نہیں ہے کی ٹیم گزشتہ دنوں لاہور میں پرموشن اور پریمئیر کے لئے موجود تھی ۔کاسٹ اور ڈائریکٹر سے ہم نے خصوصی گفتگو کی ۔اس فلم کی کہانی ایک سماجی ایشو کو ڈسکس کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ ہم رویوں کے لحاظ سے کیسے ہیں پہلے شادی کیوں نہیں ہو رہی پھر بچے کیوں نہیں ہو رہے اور اگر بچے نہیں ہو رہے تو یقینا اس کی ذمہ داری لڑکی ہی ہو گی وہی بانجھ ہو گی لڑکے کی طرف تو کوئی بھول کر بھی نہیں جانا چاہتا کہ اولاد نہ ہونے کا ذمہ دار وہ بھی ہو سکتا ہے ۔ہانیہ عامر نے کہا کہ یہ کہانی مجھے پہلے بھی آفر ہوئی تھی اس وقت وجاہت روف اسے ڈائریکٹ نہیں کررہے تھے اور جب طے ہواکہ وجاہت روف کریں گے تو میرے پاس سٹوری پھر سے آئی میں نے ان سے کہا کہ آپ رک جائیں میں سناتی ہوں سٹوری کیا ہے لیکن وجاہت نے کہا کہ آپ اس کردار کو بہت اچھے سے نبھا سکتی ہیں اور مجھے بھی لگا کہ یہ ایک ایسا ایشو ہے کہ جس پہ بات ہونی چاہیے لہذا اس پراجیکٹ کا حصہ بن گئی۔ جاوید شیخ ہیرو یعنی علی رحمان خان کے باپ بنے ہوئے ہیں اور روایتی قسم کی سوچ رکھنے والے انسان دکھائے گئے ہیں ایک ایسے انسان جو اپنی نسل کو آگے بڑھانے کو دنیا کا اہم ترین کام تصور کرتا ہے ۔علی رحمان ایک ایسا شوہر اور بیٹا دکھایا گیا ہے جو اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے کہانی کس طرح سے اس سماجی ایشو کو ڈسکس کرکے ایک پیغام دیتی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔فلم گھبرانا نہیں ہے کہ کی ٹیم بھی گزشتہ دنوں لاہور میں موجود تھی ہم نے ان سے بھی خصوصی گفتگو کی ۔زاہد احمد نے کہا کہ میری پہلی فلم ہے اور میں بہت زیادہ پرجوش ہوں اور امید ہے کہ لوگ چھوٹی سکرین کی طرح بڑی سکرین پر بھی مجھے پیار دیں گے ہم سب نے فلم پر بہت زیادہ محنت کی ہے ۔جبران سید نے کہا کہ ہماری فلم گھبرانا نہیں ہے کا ٹائٹل عمران خان کے گھبرانا نہیں ہے سے انسپائر نہیں ہے نہ ہی اس میں کسی قسم کا کوئی سیاسی پیغام ہے۔صبا قمر نے کہا کہ عام زندگی میںہم سب ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں اس فلم کے زریعے بھی ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔جان ریمبو نے کہا کہ مجھے تو جب یہ کردار آفر کیا گیا تو ساتھ میں کہا گیا کہ آپ نے ہی یہ کردار کرنا ہے میں نے سکرپٹ پڑھا تو پسند آیا اور جب میں ڈبنگ کررہا تھا تو محسوس کیا کہ اس کے تما م اینگل فلم والے ہیں کیونکہ آج کل ایک مسئلہ ہے کہ بڑی سکرین پر فلم کم ڈرامہ زیادہ چلتا ہوا محسوس ہوتا ہے اورمیرے حساب سے یہ صبا قمر کی فلم ہے آپ صبا کا کام دیکھ کران کے پچھلے تمام کام بھول جائیں گے ۔فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے باپ کو ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں اور لڑکیاں بھی وہ سب کر سکتی ہیں جو مر د کر سکتے ہیں یہاں تک کہ وہ لڑ بھی سکتی ہیں۔ فلم’’ دم مستم‘‘ کا لاہور میں بھرپور میڈیا میٹ اپ ہوا اس میں فلم کے پرڈیوسر عدنان صدیقی اور ہیرو ہیروئین عمران اشرف اور امر خان بھی موجود تھے عدنان نے کہا کہ یہ ایک فلم ٹائم پیسہ وصول فلم ہے کوشش کی ہے کہ لوگوں کو سیاست کی گرما گرمی میں ایک خوبصورت اینٹرٹینمنٹ دیں ۔امر خان نے کہا کہ چونکہ میں نے فلم لکھی بھی ہے تو میں اس حوالے سے بھی بہت زیادہ پرجوش ہوں اور اس کے تما م گانے لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں اسکی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے ۔’’لڑکی اچاری‘‘ کی ریکارڈنگ جن دنوں میں ہوئی وہ دسمبر کی راتیں تھیں اور میں نے شفون کا سوٹ پہن کر وہ گانا ریکارڈ کروایا محنت تو بہت کی ہے اب دیکھتے ہیں کہ لوگوں کا ریسپانس کیسا آتا ہے ۔فلم کے ہیرو عمران اشرف نے کہا کہ پچھلے باراں برس سے اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہوں ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اپنی پہلی فلم کو لیکر ایکسائٹمنٹ بہت زیادہ ہے لیکن اس سے بھی زیادہ آپ سب کا سینما گھر آکر ہماری فلم دیکھنے کا منتظر ہوں ۔اگر تو لوگ سینما گھروں میں آگئے تو پھر تو یقینا ہماری فلم ہٹ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ڈانس بھی کرنا تھا تو جب مجھے کہا گیا کہ آپ نے ڈانس کرنا ہے تو میں نے عدنان صدیقی سے کہا کہ مجھے ڈانس نہیں کرنا آتا اور اگر ڈانس کرنا بہت ضروری ہے تو کسی اور کو لے لیں لیکن مجھے عدنان صدیقی نے کہا کہ نہیں تم ہی کرو گے اوور کر لو گے اور پھر جو میں نے کیا وہ آپ سب کے سامنے ہے۔عید پر اور بھی کافی فلمیں آرہی ہیں سب کی سب یقینا بہت اچھی ہوں گے اور جہاں تک ہماری فلم کی بات ہے تو ہماری فلم بھی انہی فلموں میں سے ایک ہے ۔مزید بولے کہ عید منائیں خوشی کے اس تہوار پہ روایتی طور پر گلے ملنے کے ساتھ دل بھی ملائیں اور گلے شکووں کو دور کر دیں ۔فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ اس فلم کی پرموشنز تو رمضان المبارک سے پہلے بھی ہوتی رہی ہیں سید نور نے ایک عرصے کے بعد کسی فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے انہوں نے اس فلم میں معروف ٹک ٹاکر جنت مزرا کو کاسٹ کیا ہے جنت کے مداح ان کو دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہیں ۔جنت کا خود بھی کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ پرجوش اور منتظر ہیں کہ بڑی سکرین پر لوگ ان کو دیکھیں اور اس فلم کے بعد اگر مزید بھی اچھے پراجیکٹس ملے تو یقینا فلموں میں کام کرتی رہیں گی ۔سید نور نے کہا کہ ہم نے اس فلم میں حس مزاح کے پہلو کو نظر انداز نہیں ہونے دیا ملک کے بہترین کامیڈینز کو آپ سب ایک ساتھ دیکھیں گے تو یقینا سینما میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ند یاسر اور یاسر حسین کی فلم ’’ چکر‘‘ کی بھی لاہور میں پرموشنز ہوئیں کاسٹ اور ندا یاسر اور یاسر نواز بھی موجود تھے ۔یاسر نواز نے کہا کہ چکر ایک مرڈر مسٹری مووی ہے ایسی موویز پاکستان میں کم بنتی ہیں اور ہم نے یہ ایک نیا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے ندا یاسر نے کہا کہ یقینا ایک نیا تجربہ ہے لوگ پسند کریں گے ،لیکن جو ہماری فلم کی ہیروئین نیلم منیر ہیں انہوں نے بہت زیادہ تعاون کیا انہیں جس طرح سین سمجھایا اور جو کہا انہوں نے بغیر نخرا دکھائے وہ کیا ورنہ تو کئی ایسے فنکار بھی ہوتے ہیں جو کافی نخرے دکھاتے ہیں ۔نیلم منیر نے کہا کہ یہ روٹین کی فلم نہیں ہے اور مجھے خوشی ہے کہ روٹین سے ہٹ کر بننے والی فلم کا میں حصہ ہوں میں نے ندا یاسر اور یاسر نواز سے کام کے دوران بہت کچھ سیکھا ۔احسن خان نے بھی بہت اچھا کام کیا احسن کے ساتھ میں پہلے بھی کام کر چکی ہوں اسی طرح ندا اور یاسر کے ساتھ بھی پہلے کام کر چکی ہوں اس لئے میرا ایک کمفرٹ لیول ان کے ساتھ بنا ہوا ہے اور کمفرٹ لیول اچھا بنا ہو توکام کرنا آسان ہو جاتا ہے ۔
یہ تو تھیں عید پر ریلیز ہونے والی فلموں سے جڑی شخصیات کی باتیں ۔ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ تمام فلموں کا میوزک بہت ہی زبردست ہے اور ہر فلم کا کوئی نہ کوئی گانا ہٹ ہے ۔سب سینما گھر جائیں اور سینما کو سپورٹ کریں ۔