حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ لیموں ایک ہزار کلومیں ، ٹماٹر دوسوروپے کلو میں پیاز ایک سوروپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ پرائس مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ شہر سے غائب ، شہری مہنگائی کے ہاتھوں تختہ مشق بننے پر مجبور۔جبکہ دوسری جانب سبزیوں پھلوں اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوںمیں بھی ہوشرباء اضافہ کردیا گیا۔