گوجرانوالہ (نمائند خصوصی) ضلع بھر میں عید الفطر کی آمد کے پیش نظر قصاب مافیا نے گوشت کے نرخوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا جس کے کیخلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ قصاب مافیا سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر من و عن عملدآمد کروانے میں ناکام ہو چکے گوجرانوالہ میں قصابوں کی جانب سے گوشت کی قیمت بڑھا دی گئی ہے سرکاری مقر ر کردہ بکرے کے گوشت کی قیمت 900روپے فی کلو ہے لیکن قصابوں کی جانب سے 1400روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ معروف بڑی شاپس میں بھی سرکاری نرخ ناموں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ اسی طرح سرکارطور پر گائے کے گوشت کی قیمت450روپے فی کلو ہے لیکن قصاب 800روپے میں ہڈی والا گوشت کہہ کر صارفین کو فروخت کر رہے ہیں حالانکہ بغیر ہڈی کے گائے کا گوشت1000روپے تک بھی فروخت ہور ہا ہے ۔ عید کی چھٹیوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس میجسٹریٹس کہیں نظر نہیں آرہے علاوہ ازیں گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں عید کے پیش نظر تمام سبزیوں،ہرہرچ،ٹماٹر،ادرک،لہسن اور دیگر سبزیوں کے ریٹ پھر بڑھا دئیے گئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا جا رہا اندرون شہرمیں لیموں 1200، دیہی علاقوں میں 1000روپے کلو فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔