بیسیوں متاثرہ کیمل جوکی بچے15سال سے فنڈزکی فراہمی سے محروم

رحیم یارخان(خبر نگار خصوصی  ) بیسیوں متاثرہکیمل جوکی بچے15سال سے فنڈزکی فراہمی سے محروم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں چائلڈپروٹیکشن بیوروحکام کو متاثرہ کیمل جوکی بچوں کی کفالت اورانہیں تعلیم سمیت تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تاہم حکومتی احکامات پرضلعی انتظامیہ اورچائلڈپروٹیکشن نے عملدرآمدیقینی نہ بنایاجس کی وجہ سے ضلع رحیم یارخان کے چولستانی علاقہ کے متاثرہ کیمل جوکی بیسیوں بچے عرصہ 15سال گزرجانے کے باوجودمالی امدادسے محروم ہیں  متاثرہ کیمل جوکی بچوں کودئیے جانے والے چیک بھی تاحال کیش نہ ہوسکے ہیں جبکہ شکایات کے باوجودضلعی انتظامیہ اورچائلڈ پروٹیکشن حکام نے خاموشی اختیارکررکھی ہے ذرائع کے مطابق چائلڈپروٹیکشن بیوروکوحکومتی اوربیرون ممالک اداروں کی مددسے فنڈنگ کی جاتی ہے تاہم مستحق بچوں تک مالی امداد نہ پہنچائی جارہی ہے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے  متاثرہ کیمل جوکی بچوں نے بتایاکہ انہیں چائلڈپروٹیکشن بیورورحیم یارخان اورضلعی انتظامیہ کے حکام کی طرف سے کوئی مالی امداد نہ فراہم کی جارہی ہے انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ چائلڈپروٹیکشن بیورواورضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق کیمل جوکی بچوں کی کفالت اورانہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تراقدامات بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
کیمل جوکی بچے

ای پیپر دی نیشن