iشکاگو کے مزدوروں نے حقوق کی جنگ لڑنے کا درس دیا:مقررین

کوئٹہ ( بیورورپورٹ ) عالمی یوم مزدور یکم مئی کی مناسبت سے 1886کے شکاگو کے عظیم مزدور رہنماؤں اور محنت کش جانثاروںکو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام جلسے  کئے گئے۔ اس سلسلے میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ کوئٹہ میں واسا ایمپلائز یونین سی بی اے ہیڈ آفس زرغون روڈ کوئٹہ میں منعقد کیا گیا جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔جلسے کی قیادت فیڈریشن کے مرکزی صدر خان زمان نے کی ۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد، سیکرٹری جنرل قاسم خان ،حسن بلوچ ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،عبدالمعروف آزاد ،دین محمد محمد حسنی، محمد عمر جتک ،عابد بٹ، منظور احمد، ظفر خان رند،عارف خان نچاری، ملک وحید خان، میر زیب شاہوانی، فضل محمد، حاجی غلام دستگیر اور دیگر مزدور رہنماؤں نے کہا کہ آج سے 136سال قبل شکاگو کے مزدوروں رہنماؤں نے اپنی جانوں کے نذرانے  پیش کرکے پوری دنیا کے محنت کش طبقہ مزدوروں و ملازمین مظلوم طبقات کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کا درس دیا  ۔ 

ای پیپر دی نیشن