iمزدوروں کو سہولتیں میسر نہیں  اقدامات کیے جائیں:عبدالرحمٰن دودا

لسبیلہ (نامہ نگار)ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ یوم مزدور ڈے منایا گیا ۔حب بھوتانی گروپ کے سنئیر رہنماء  عبدالرحمٰن دودا نے کہا کہ انڈسٹریز افسران نام نہاد لیبر یونین اور نام نہاد ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے انڈسٹریز اور شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں کام کرنے والے مزدوروں کو گورنمنٹ احکامات کے مطابق نہ سہولیات اور نہ ہی انہیں کوئی مراعات دی  جاتی ہیں جس میں ان انڈسٹریز میں کام کرنے والے ورکرز کو نہ ہی میڈیکل کی سہولت نہ او بی آئی،نہ ہی  سوشل سکیورٹی نہ دیگر کوئی سہولیات دی جاتی ہیں۔انہوں نے  اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی کہ قوانین کے مطابق حب اور گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اور مختلف انڈسٹریز میں کام کرنے والے ورکرز تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن