چوٹی بالا( نامہ نگار) ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو عید کی تنخواہیں نہ مل سکیں جس کے باعث سیکڑوں ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم ہوگئے۔ عید کے موقع پر ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھر میں خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی کے موقع پر ہمیں خوشیوں سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ سے فوری تنخواہیں جاری کرنے کی اپیل کی۔
تنخواہیں نہ ملیں
ڈیرہ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں
May 02, 2022