iحمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے پر جشن‘ بھنگڑے‘ مٹھائی تقسیم 

ملتان‘ بورے والا‘ خان پور‘ بگا شیر (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار‘ خبر نگار) میاں حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگی کارکنوں اور خواتین کے بھنگڑے‘ آتش بازی‘ مٹھائی تقسیم تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن شعبہ خواتین سٹی کے زیر اہتمام سابق ممبر میونسپل کارپوریشن روبینہ شاہین  فہمیدہ  چوہان کی رہائش گاہ لوہا مارکیٹ پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی خوشی میں لیگی خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے  اس موقع پر، سٹی صدر سلطانہ شاہین سمیت دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر روبینہ شاہین فہمیدہ  چوہان عطیہ رب نواز  سلطانہ شاہین خالدہ بی بی الفت بی بی حمیدہ خانم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین  نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو حلف اٹھا نے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی،نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سلطانہ شاہین نے حمزہ شہباز کو ملتان دورہ کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ جلد ملتان کا دورہ کریں گے۔ بورے والہ میں میاں حمزہ شہباز شریف کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے پر بورے والا میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے دفتر میں لیگی متوالوں نے خوشی سے جشن منایا۔ تقریب سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا، سٹی صدر شاہد نواب خاں،خان خالد خاں اوردیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا تقریب میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور ایم پی اے کے بھائی سردار شاہد جاوید ڈوگر،سابق چیئرمین یوسیز چوہدری کاشف رامے،چوہدری آفتاب احمد،پیر عامر ممتاز چشتی،صدر حلقہ پی پی 230 چوہدری سعید احمد آرائیں،جنرل سیکرٹری سردار شاہد کریم ڈوگر،سابق کونسلر بلدیہ ثناء اللہ رحمانی،سردار فلک شیر ڈوگر،راو غفار علی،سردار لیاقت علی ڈوگر سردار شہزاد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ،محمد یونس شیرازی اور دیگر لیگی رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔خان پور بگا شیر کے مطابق یوسی خانپور شمالی تحصیل مظفرگڑھ مسلم لیگ ن ورکرز کی حمزہ شہباز کے وزیراعلی پنجاب بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالے۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو، جنرل سیکرٹری یوسی خانپور شمالی راناثاقب اسحاق، راناصغیرخالی،ملک قسور بھٹہ نائب صدر  نے خطاب کیا تقریب میں  راناگلزار، راناشکیل، چوہدری ارشد، راناسلیم ،راناوسیم ،رانا غلام مصطفیٰ ،افضل بھٹی ،ریاض بھٹی، اخترخان، ملک صلابت، عبدالشکور، ارشد خان، مولانا منیر،ودیگر سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ 
جشن 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...