وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسجد نبویۖ کے دلخراش واقعہ کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایما پر منصوبہ بندی کی گئی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعے کی ذمہ داری سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق پر عائد کی۔حنیف عباسی نے کہا کہ نبی آخر الزمانۖ کی حرمت و تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کا واقعہ تاریخ میں اس سے پہلے کبھی رونما نہیں ہوا۔