وزیراعلیٰ پنجاب کےدورے: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلانات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ہنگامی دورے کے دوران سول اسپتال بہاولپور اور کوٹ لکھپت جیل کے دورے کیے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی اور جیل میں متعین سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سول اسپتال بہاولپور کا دورہ کیا تو وہاں موجود ناکافی طبی سہولتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج بیمار بچی کے پریشان حال والد کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے بیماری کی بابت دریافت کیا۔

زیر علاج بیمار بچی کے والد نے حمزہ شہباز کو بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں،  معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔

ای پیپر دی نیشن