جارجیا (نیٹ نیوز) ماہرین نے ایک ایسا فوم بنایا ہے جو ایک جانب تو ماحول سے آلودہ تیل جذب کرتا ہے تو دوسری جانب طبی آلات اور آپریشن کے دوران بیکٹیریا بھی جذب کرسکتا ہے۔ جارجیا یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے ’سپرفوم‘ کا نام دیا ہے جسے ہتیش ہانڈا اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ یہ فوم سہ ابعادی ہے اور پولی دائی میتھائل سائلوکسین) پی ڈی ایم ایس کے تانے بانے سے وضع کیا گیا ہے۔