انقرہ (نیٹ نیوز) ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے ترک شہریوں کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں اوورسیز ترک شہری صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ترک شہری دنیا بھر میں ترک سفارتخانوں اور دیگر مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنوں پر 7 مئی تک اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ترک میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد ترک ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2 لاکھ 78 ہزار افراد پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ترک صدارتی انتخابات میں 4 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صدر رجب طیب اردگان، کمال، 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کمال قلیچ داراوغلو، سنان اوغان اور محرم انجے شامل ہیں۔
اردگان یا کوئی اور؟ 30 لاکھ اوورسیز ترک شہریوں نے ووٹ ڈالنا شروع کردیے
May 02, 2023