لاڑکانہ(بیورورپورٹ) فاطمہ بھٹو شادی کے بعد پہلی بار شوھر اور بھائی کے ساتھ شہدا کی مزارات پہنچ گئی، فاطمہ بھٹو کی اپنے شوھر گراھم جبران اور بھائی جونیئر ذوالفقار بھٹو کے ہمراہ اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر حاضری و فاتح خوانی کی فاطمہ بھٹو کی اپنے شوھر گراھم جبران اور بھائی جونیئر ذوالفقار بھٹو کے ہمراہ اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی مزار پر بھی حاضری و فاتح خوانی کی فاطمہ بھٹو کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید شاھنواز بھٹو، مادرِ جمھوریت بیگم نصرت بھٹو کی مزارات پر بھی حاضری و فاتح خوانی کی، فاطمہ بھٹو نے شوھر گراھم جبران اور بھائی جونیئر ذوالفقار بھٹو کے ہمراہ شہدا کی مزارات پر حاضری دیکر پھول نچھاور کئے فاطمہ بھٹو کے ہمراہ پارٹی رہنما عنایت عمرانی سمیت دیگر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، فاطمہ بھٹو کی جانب سے شوھر گراھم جبران اور بھائی جونیئر ذوالفقار بھٹو کے ہمراہ شہدا کی مزارات پر حاضری کے دوران عام آدمی بھی مزار پر موجود تھے، شہریوں نے فاطمہ بھٹو کو اپنے شوھر گراھم جبران اور بھائی جونیئر ذوالفقار بھٹو کے ہمراہ شہدا کی مزار دیکھ کر دعائیں دی، مزاروں پر حاضری کے بعد فاطمہ بھٹو اپنی زمینیں گھومنے کے لیے گاؤں عزت جی ونڈ پہنچیں، جہاں حبیب اللہ ناریجو، واحد بخش ناریجو، مدحسین ککرانی، میر بہادر ناریجو اور دیگر نے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو، فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر گراہم جبران اور دیگر کا استقبال کرکے انہیں سندھ کے ثقافتی اجرک کے تحائف دیئے جبکہ فاطمہ بھٹو کو چادر بطور تحفہ دی گئی، دوسری جانب ڈی اے جی کے ایم پی اے معظم علی عباسی وفد کے ہمراہ المرتضیٰ ہاؤس پہنچ کر فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی اور انہیں سندھ کے اجرک کے تحائف پیش کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔