لاہور (نامہ نگار) اچھرہ کے علاقے میں خستہ حال مکان منہدم کرتے ہوئے ایک مزدور ملبے دب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اچھرہ کے علاقے چاہ مین بازار میںخستہ حال مکان گراتے ہوئے چھت زوردار دھماکے سے نیچے آگری۔ جس کے نتیجے میں چھت پر کام کرنے والا مزدور محمد عباس ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے کے نیچے دبنے والے مزدور محمد عباس کی لاش نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
اچھرہ میں مکان گراتے مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق
May 02, 2023