سوات: پاک فوج نے قلیل مدت میں سٹیل پل تعمیر کر دیا

May 02, 2023

سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات کے علاقہ بحرین میں پاک فوج کی مدد سے 100 فٹ سٹیل پل کی تعمیر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ حالیہ سیلاب سے متاثرہ پل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔ پاک فوج نے قلیل مدت میں پل تعمیر کر کے علاقہ مکینوں کو سہولت دی۔

مزیدخبریں