اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) شالیمارایکسپرس ٹرین کو لاہور اور کراچی سے بیک وقت صبح 6 بجے بحال کردیاگیا۔شالیمارایکسپریس ٹرین کی بحالی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگرنے کہا کہ شالیمارایکسپریس ٹرین کی بحالی کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے کیا۔شالینار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے عمران مشال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آس موقع پر ٹرین کو خوبصورت نئی کوچز کے ساتھ منفرد انداز میں سجایا گیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر شالیمارایکسپریس ٹرین کے کرایوں میں ایک ماہ کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے لاہورمسافروں کو مئی کے پہلے 15 دن 20 فیصد جبکہ 16 سے 31 مئی تک 10 فیصد کرایوں میں رعایت دی گئی ہے۔ محمد سفیان سرفراز ڈوگرشالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیردآباد اور لانڑھی اسٹاپ کیا کرکے گی۔شالیمار ایکسپریس ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ، ایک پارلرکار، ایک ڈائنگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کوچز لگائی گئیں ہیں۔شالیمار ایکسپریس ٹرین میں لاہور سے 942 مسافر روانہ ہوئے جبکہ دیگر سٹیشنوں سے بھی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کی اکانومی، پارلر اور ڈائنگ کار کا خصوصی طور پر معائنہ کیا۔شالیمار ایکسپریس ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ محمد سفیان سرفراز ڈوگرشالیمار ایکسپریس ٹرین کی بحالی کے موقع پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔