کراچی (این این آئی) ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا ہے کہ 2017ء کے مقابلے میں کراچی کی آبادی میں 18 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ایک انٹرویومیں منور گھانگرو نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 78 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی میں 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔منور گھانگرو نے کہاکہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے کہا کہ سندھ کے 21 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو گئی ،2 اضلاع میں جزوی کام مکمل ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ 7 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں مردم شماری کا عمل جاری رہے گا۔
کراچی کی آبادی میں 18 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے، ادارہ شماریات سندھ
May 02, 2023