لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی، منگل کا دن مذاکرات کا آخری موقع ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے تو اسی لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اس بیانیے کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے جس پر پچھلے ایک سال میں الیکشن جیتے ہیں۔