لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی شاندار راویات کی حامل رہی، مفاد پرستوں نے قومی کھیل کو اپنی ذاتی دکانداری اور مفاد کیلئے نقصان پہنچایا۔ قومی کھیل کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے مفاد پرستوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ ایسی ریشہ دوانیوں سے باز و ممنوع رہیں بصورت دیگر انکے خلاف حکومتی سطح پر کارروائی کرینگے۔ قومی کھیل کے مفاد کے خلاف کام کرنے والوں سے ہم آ ہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن جونیئر ایشیاء کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ڈیفنس ہاکی ایرینا لاہور میں جاری پاکستان جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع پر چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ قومی کھیل کو مفاد پرستوں نے نقصان پہنچایا اور اب ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کو ان مفاد پرستوں نے اپنی ذاتی دکانداری اور فائدے کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا میں متنبہ کرتا ہوں کہ قومی کھیل کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف حکومتی سطح پر کارروائی کرائینگے۔
قومی کھیل ہاکی کو مفاد پرستوں نے نقصان پہنچایا، میر لشکری رئیسائی
May 02, 2023