پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی 


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی حوالے سے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں کی (آج) منگل2 مئی کو دوپہر ساڑھے 12 بجے دوبارہ سماعت شروع کرے گا۔جاری کردہ روسٹر کے مطابق آٹھ رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔تینوں درخواستیں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈووکیٹ محمد شفیع منیر، راجا عامر خان، چوہدری غلام حسین اور دیگر نے دائر کی تھیں۔
پروسیجر بل 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...